ہری پور (ویب ڈیسک) سہیل احمد شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پی ایف یو جے نے پولیس کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ڈی آئی جی کے دفتر ، صوبائی و قومی اسمبلیوں کا گھیراؤ کیا جائیگا ۔ ہریپور ٹی ایم اے حال میں پریس کلب ہریپور کی جانب سے سہیل احمد شہید کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف سفر کر رہا ہے جبکہ صحافت کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پی ایف یو جے نے وردی والوں کا بھی سامنا کیا ہے اور ڈکٹیٹروں کا بھی مقابلہ کیا ہے جو صورتحال آج ہے وہ صحافتی شعبے کے لیے غیر فعال ہے،ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر حسنین رضا نے کہا سہیل شہید کا قتل صحافتی کردار کا قتل ہے اگر یہ مشن جاری رہا تو صحافتی کردار ختم ہو جائے گا ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر شاہد چوہدری نے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ ہریپور کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی پریس کلب ہریپور کے صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اس موقع پر شہید سہیل کے ماموں ملک اللہ مال نے تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرضی کاروائیاں بند کرے نچلے درجے کے افسر رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہزارہ ڈویژن سے بہترین تفتیشی ٹیم مقرر کر کے شہید سہیل کے زندہ قاتلوں کو زندہ گرفتار کیا جائے گزشتہ روز ہریپور ٹی ایم اے حال میں شہید صحافی سہیل احمد کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس ہریپور یونین آف جرنلسٹ اور پریس کلب ہریپور کے صحافیوں نے کیا جس میں فیڈرل یونین کے نمائندوں کے علاوہ صدر افضل بٹ اور صوبائی صدر کے پی کے اور سابق صدر شکیل اعوان کے علاوہ پریس کلب کے ایبٹ آباد کے صدر شاہد چوہدری سردار ہارون اور ہریپور ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر حسنین رضا بھی شرکت کی اور خطاب کیا اس موقع پر تمام مقررین نے ضلع ہریپور میں شہید ہونے والے بخشیش الہی قتل کیس پر پولیس کی جانب سے ٹھیک تفتیش نہ کرنے اور اس کے قتل کو پس پشت ڈالنے پر تنقید کی اور اسی طرح سہیل شہید کے واقعے پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر یکجا ہو کر تمام صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر رہ کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا
No comments:
Post a Comment